فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلاڈیم میں پانی کی سطح 1541.97 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے،ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ چھیالیس ہزار چار سو کیوسک جب کہ اخراج ایک لاکھ پینتس ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا.فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کےمطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1238.15 فٹ ریکارڈ کی گئی جب کہ ڈیم سے پانی میں آمد چھبیس ہزار پانچ سو چونتیس جب کہ اخراج پچاس ہزار کیوسک رہا. دریائے کابل میں بھی نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ اٹھارہ ہزار تین سو کیوسک ریکارڈ کیاگیا.
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح پندرہ سو اکتالیس فٹ سے زائد ہوگئی،منگلا ڈیم میں بھی پانی بارہ سو اڑتیس فٹ سے زائد کی سطح پر پہنچ گیا
Aug 28, 2016 | 15:51