اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے سکھر میں سول ہسپتال کا دورہ کیا. اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار نے لندن کے رہنماء سے لاتعلقی کا اظہار کیا جو اچھی بات ہے، لیکن تعلقی اور لاتعلقی زیادہ دیر چھپ نہیں سکتی، دس دن انتظار کر لیا جائے ہر چیز سامنے آجائے گی. سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ براہمداغ اورایم کیوایم رہنما پاکستان کے خلاف بول رہے ہیں. پاکستان کو ہمسایہ ممالک کو دیکھ کر آگے بڑھنا ہے، حکومت کی خارجہ پالیسی بہت کمزور ہوچکی ہے جس کی وجہ سے دوست دشمن کی صورت میں نظرآتےہیں. اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بی بی شہید ہوئیں تو پیپلز پارٹی نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، ہم مفاہمت کی پالیسی پر قائم ہیں، حکومت کوچاہئےکہ سب کوساتھ لےکرچلے، موجودہ حالات میں بہت سنبھل کر چلنا پڑے گا، ہمیں پاکستان کےمسائل مل بیٹھ کرحل کرنےہوں گے، اب باتیں نہیں کام کرنے کی ضرورت ہے.