کراچی( اسٹاف رپورٹر) صدر سمیت مختلف علاقوںمیں نئی تجاوزات قائم ہوگئیں صدر ایمپریس مارکیٹ سے چند روز قبل قابضین کو ہٹا دیا گیا تھا جو کہ دوبارہ بیٹھ گئے۔ ذرائع نے بایا کہ صدر پر طاقتور مافیا کاکنٹرول ہے جس کو تجاوزات سے یومیہ لاکھوں روپے بھتہ موصول ہوتا ہے پولیس ٹریفک پولیس اور بلدیاتی ادارے طاقتور مافیا کے ساتھ ہیں۔ طاقتور مافیا کے ساتھ پولیس ٹریفک پولیس اور بلدیاتی ادارے بھی بھتہ وصول کرتے ہیں جس کی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو بھی پیش کی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا تھا کہ صدرمیں ایک لاکھ سے زائد تجاوزات اور تعمیرات قائم ہیں فٹ پاتھوں کیساتھ سڑک پر بھی قبضہ ہے۔ قابضین اور تجاوزات سے 30 سے 40 کروڑ روپے ماہانہ آمدنی ہوتی ہے سڑک پر قائم تجاوزات سے ٹریفک پولیس بھتہ وصول کرتی ہے۔ اس رپورٹ پر وزیراعلیٰ نے تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد کئی تجاوزات ہٹائی گئیں لیکن وہ دوبارہ قائم ہوگئیں ۔
صدر پر طاقتور مافیا کاکنٹرول تجاوزات دوبارہ قائم
Aug 28, 2017