ہرٹفورڈ(آئی این پی)داریا گوریلووا نے کنیکٹیکٹ اوپن ٹیسن ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں داریا نے سیکنڈ سیڈ ڈومنیکا سبلکووا کو ہرایا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کے فائنل میں آسٹریلیا کی داریا گوریلووا نے سیکنڈ سیڈ سلواکیہ کی ڈومنیکا سبلکووا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-6 ، 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔