لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ”خادم پنجاب اجالا پروگرام“ کے تحت بجلی سے محروم 20 ہزار سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پروگرام پرتیزی سے عملدرآمد کرنا ہے اور اس پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز جنوبی پنجاب کے سکولوں سے کیا جا رہا ہے جس کے تحت جنوبی پنجاب کے بجلی سے محروم 10ہزار 800 سکولوں کو سولر پینلز سے روشن کیا جائے گا- وہ ویڈیو لنک کے ذریعے ”خادم پنجاب اجالا پروگرام“ کے تحت سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ سے متعلق اجلاس سے خطاب کر رہے تھے- انہوں نے کہاکہ سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے یہ پاکستان کا منفرد اور شاندار پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 ہزار سکولوں کو سولر پینلز کے ذرےعے روشن کرنے کے اس پروگرام پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اور لاکھوں بچوں اور بچیوں کو اس شاندار پروگرام سے بے پناہ فائدہ ہو گا۔ پنجاب حکومت قو م کے روشن مستقبل پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہے اورقوم کے نونہالوں کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔ علاوہ ازیں سلطان محمود ہنجرا اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات احمد یار ہنجرا سے ملاقات میں وزےراعلیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی متوازن ترقےاتی حکمت عملی کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہےں اورپسماندہ اورکم ترقی ےافتہ علاقوں کی ترقی پر اربوں روپے وسائل صرف کےے گئے ہےں۔ جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ موبائل ہےلتھ ےونٹس، دانش سکولز، جدےد ہسپتال اوربڑے تعلےمی ادارے بھی جنوبی پنجاب مےں قائم کئے گئے ہےں۔ جنوبی پنجاب میں بسنے والے بہن بھائی میرے دل کے بہت قریب ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق دینے کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دی۔ میں ذاتی طور پر جنوبی پنجاب میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کی نگرانی کر رہا ہوں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام عوامی مفاد کا بہت اہم منصوبہ ہے اور مفاد عامہ کے اس شاندار پروگرام کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے- ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے وزےراعلیٰ نے کہاکہ پینے کے صاف پانی کے پروگرام سے قوم کے بچوں کا مستقبل جڑا ہوا ہے- شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے صاف پانی پروگرام نہایت اہمیت کا حامل ہے اور پروگرام کا آغاز اربوں روپے کی لاگت سے جنوبی پنجاب کی تحصیلوں سے کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صاف پانی ہر شہری کابنیادی حق ہے اور یہ حق اسے دیں گے- انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام بھی پنجاب حکومت کے سابق پروگراموں کی طرح شفافیت اور معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہونا چاہئے اور منصوبے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا-
شہباز شریف
”خادم پنجاب اجالا پروگرام“ کے تحت بجلی سے محروم 20 ہزار سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پروگرام پرتیزی سے عملدرآمد کرنا ہے
Aug 28, 2017