آرٹیکل62اور 63میں ترامیم ملک میں کر پشن کر نےوالوں کا تحفظ ہوگا ‘ڈاکٹر طاہر القادری

Aug 28, 2017

لاہور(آئی اےن پی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ آرٹیکل62اور 63میں ترامیم ملک میں کر پشن کر نےوالوں کا تحفظ ہوگا جسکے خلاف سڑکوں پر آنے سے بھی گریز نہیں کےا جائےگا ‘ اپنے مفادات کےلئے آئین بدلنے کی باتیں کرنیوالوں نے آئین کی ہر شق کو 35 سال تک اپنے مفادات کی خاطر بلڈوز کیاہے ‘غریب دشمن نظام کیخلاف جنگ لڑتے آ رہے ہیں‘ہماری آواز دبانے کیلئے ماڈل ٹان میں 14 نعشیں گرائی گئیں۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ نوازشر ےف کی نااہلی کا متفقہ فیصلہ یوم آزادی پر ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے انشا اللہ اب قوم کو ٹھنڈی ہواں کے جھونکے ہی آئیں گے، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے قاتل بھی اپنے انجام کو پہنچیں گے عوامی تحریک نے استحصالی نظام کیخلاف جانی و مالی قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ قاتل انقلاب کا لفظ منہ سے نکالتے اچھے نہیں لگتے میں نے دسمبر 2012میں نظام بدلنے کی بات کی تھی غریب دشمن نظام کیخلاف جنگ لڑتے آ رہے ہیں ہماری آواز دبانے کیلئے ماڈل ٹان میں 14 نعشیں گرائی گئیں‘ قاتل حکمران لوگوں کی جان کی حفاظت کیسے کریں گے سونے کا چمچہ منہ میں لیکر پیدا ہونے والے انقلاب کا نعرہ لگا رہے ہیں۔

مزیدخبریں