پاکستان امریکہ کی ڈومور پالیسی کویکسرمستردکردے ،محمدسلیم عطاری

Aug 28, 2017

کراچی ( نیوز رپورٹر) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے صدرمحمدسلیم عطاری نے کہاہے کہ امریکی صدرٹرمپ کی موجودہ پاکستان پالیسی اور پاکستان مخالف بیان کی پرزورمذمت کرتے ہیں۔امریکہ کی موجودہ پالیسیاں عالم اسلام اور پاکستان کے خلاف گھناﺅنی سازش ہیں اور اس سازش میں بھارت کا ہاتھ بھی نظرآتاہے۔پاکستان اسلام کا مضبوط قلعہ ہے اوراس کی اپنی ایک آزادانہ خارجہ پالیسی ہے اوراس میں کسی کی مداخلت کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔ا ن خیالات کا اظہارانھوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔محمدسلیم عطاری نے مزیدکہا کہ پاکستان چین دوستی اور دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی معاملات اورمعاہدات پاکستان دشمنوں کوخوف زدہ کررہے ہیں جس سے خائف ہو کر امریکا اور بھارت پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔پاکستانی حکومت کو چاہےے کہ وہ امریکہ کی ڈومور پالیسی کویکسرمستردکردے اور امریکہ پر واضح کر

مزیدخبریں