کراچی میں آئی ایس او کی امریکہ مردہ باد ریلی پر شیلنگ، درجنوں گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں ایم اے جناح روڈپرنمائش چورنگی کے نزدیک امریکہ مردہ باد ریلی کے شرکاءاور پولیس کے درمیان تصادم ہوا، درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔ امریکہ مردہ باد ریلی کا اہتمام امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے کیا گیا تھا اور پرانی نمائش سے نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء امریکی قونصل خانے جاکر احتجاج اور یادداشت پیش کرنا چاہئے تھے تاہم پولیس نے ریلی کے شرکاءکو امریکی قونصل خانے جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور جیسے ہی ریلی کے شرکاءنے پیش قدمی کی پولیس کی بھاری نفری ان کی راہ میں مزاحم ہوگئی اس موقع پر مظاہرین نے پولیس پر پتھراﺅ جب کہ پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کے علاوہ واٹر کینن کے ذریعے پانی کی بوچھاڑ مار کر مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ پولیس اور مظاہرین کے تصادم کی وجہ سے پرانی نمائش کا علاقہ کئی گھنٹے تک میدان جنگ بنا رہا۔ اس دوران ایم اے جناح روڈ سمیت اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی۔ جس کے نتیجے میں ہزاروں گاڑیاں گھنٹوں ٹریفک جام میںپھنسی رہیں۔ آئی این پی کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے ریلی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ایک وفد کو اپنی یاداشت کو امریکن قونصلیٹ تک پہنچانے کا کہا گیا تھا ۔ سفارتخانوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے ، ریلی کو امریکی قونصلیٹ تک جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی تھی۔ پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا اقدام درست نہیں تھا ۔ ریلی کے شرکاءپر تشدد کی مذمت کرتے ہیں ۔ مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج نہیں ہونا چاہیے تھا جس نے شیلنگ کا حکم دیا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ نوائے وقت رپورٹکے مطابق رہنما آئی ایس او مولانا صادق نے کہا امریکی قونصل خانے جا کر یادداشت پیش کرنا چاہتے تھے۔ پولیس نے مقررہ لائن سے پہلے ہی کارروائی شروع کر دی۔ پولیس اہلکاروں کو تکلیف کی معذرت چاہتا ہوں نمائش چورنگی پر نماز مغربین کے بعد منتشر ہو گئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔
کراچی ریلی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...