انتہاپسند ہندوﺅں نے سرعام ڈنڈے مار کر گائے کے 2 مسلمان بیوپاریوں کو قتل کردیا

کولکتہ (اے ایف پی) مغربی بنگال کے ضلع جل پیگوری میں انتہاپسند ہندوﺅں نے سرعام ڈنڈے مار کر گائے کے 2 مسلمان بیوپاریوں کو قتل کردیا۔ بنگلہ دیشی سرحد کے قریب ملزمان نے بیوپاریوں کو ٹرک سے اتار لیا اور شدید تشدد کیا جس کے نتیجے میں دونوں دم توڑ گئے۔ ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ہندوﺅں کا کہنا ہے کہ بیوپاری گائے کی سمگلنگ میں ملوث تھے۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولین حافظ الشیخ کا تعلق آسام جبکہ انور حسین کا ضلع بہار سے تھا۔ مغربی بنگال میں 2 ماہ قبل بھی 3 مسلمان بیوپاریوں کو قتل کردیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن