وزیراعلیٰ خیبر پی کے سے سینئر وزیر کی ملاقات‘ ایم ڈی خیبر بنک کو ہٹانے کا مطالبہ

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی اور تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ وزیر ایم ڈی خیبر بنک کو عہدے سے نہ ہٹانے پر جماعت اسلامی، تحریک انصاف سے ناراض ہے۔ سینئر وزیر خیبر پی کے عنایت اللہ نے وزیراعلیٰ پرویزخٹک سے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ ایم ڈی خیبر بنک پر جرم ثابت ہوچکا ہے اسے فوراً ہٹایا جائے۔ مسئلے کے باعث وزراءپر شدید دباﺅ ہے، مزید دباﺅ برداشت نہیں کرسکتے۔ایم ڈی کو نہ ہٹانے پر حکومت اور کابینہ کا بائیکاٹ بھی کرسکتے ہیں۔ دوسری طرف امیر جماعت اسلامی خیبر پی کے مشتاق احمدخان نے کہا کہ ایم ڈی خیبر بنک مسئلہ حل کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔
پرویز خٹک/ملاقات

ای پیپر دی نیشن

پھا پھا کٹنی

 پھا پھا کٹنی  ایک ایسا لفظ ہے جو  اردو،  پنجابی،  ہندی اور مختلف علاقائی زبانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔  پھا ...