گکھڑ منڈی+ فیصل آباد +جڑانوالہ ( نامہ نگاران) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون سمیت تین افراد نے خود کشی کر لی۔ گکھڑ منڈی کے نواحی گائوں فتح گڑھ میں 20 سالہ علی شان سندھو نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کرلیا۔ اہل خانہ نے کسی کارروائی سے انکار کردیا۔ فیصل آباد میں 22 سالہ سعدیہ جھگڑے پر خاوند نے طلاق دیدی تھی جس سے دلبرداشتہ ہو کر اسنے پھندا لیکر زندگی ختم کرلی جبکہ جڑانوالہ میں 20 سالہ آصف نے کھیتوں میں جاکر درخت سے لٹک کر پھندا لے لیا۔
خود کشیاں