فیس بک نے نفرت انگیز مواد پر مبنی اکائونٹس بند کرنا شروع کر دیئے

نیویارک (آن لائن) سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے روزانہ کی بنیاد پر نفرت انگیز خیالات کی تشہیر کرنے والے 10 لاکھ سے زائد اکاؤنٹ بند کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ فیس بک کے چیف سیکورٹی افسر کا کہنا ہے کہ وہ ، فراڈ ، جعلی اور دیگر نفرت انگیز اکاؤنٹس روکنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فیس بک صارفین کی تعداد دو ارب سے تجاوز کر چکی ہے جس میں فراڈیوں نے بھی ہزاروں کی تعداد میں جعلی اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں۔کمپنی ان سب منفی کرداروں کی نشاندہی اور بندش میں مشکل کا شکار ہے کیونکہ غلطی سے کئی ایسے اکاؤنٹ بھی اس کی زد میں آکر بند ہو جاتے ہیں جو فیس بک قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہوتے۔ چیف سیکورٹی افسر فیس بک ایلکس سٹاموس کا کہنا ہے کہ روزانہ لاکھوں کروڑوں مرتبہ لوگوں اور اکاؤنٹس کے درمیان رابطے ہوتے ہیں اور ان سب کے لیے قوانین بنا کر انہیں زبردستی لاگو نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے نفرت انگیزی پھیلانے کا باعث بننے والے 10 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس روزانہ کی بنیاد پر بند کرنے کی تصدیق کی۔

ای پیپر دی نیشن