قانون سب کیلئے برابر…… ہٹیاں بالا کے اے ایس آئی نے ہیلمٹ نہ پہننے پر بیٹے کا چالان کردیا

ہٹیاں بالا (صباح نیوز) قانون سب کیلئے برابر ہے یہ جملہ سننے کو تو بہت آیا مگر اس پر عملدرآمدآج تک بہت کم ہی ہوا مگر ہٹیاں بالا میں تعینات اے ایس آئی قاری محمد سلیم شیخ نے دوران ڈیوٹی اپنے بیٹے عمر سلیم شیخ کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 300 روپے کا چالان کردیا ساتھ ہی سختی سے وارننگ جاری کی کہ اگرآئندہ دوران ڈیوٹی وہ اس کے سامنے ٹریفک قانون شکنی کرتا ہوا پایا گیا تو اس کو حوالہ پولیس بھی کیا جائے گا۔ مین بازار میں قانون کی عملداری دیکھ کر عوام علاقہ اس فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر قاری سلیم شیخ سے جب میڈیا نے معلومات لی تو انہوں نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے جو بھی قانون شکنی کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...