کاہنہ (نامہ نگار )کوٹ لکھپت عیدی مہم کا آغاز درجنوں سے موٹر سائیکلیں تھانے میں بند کر دی گئیں۔ فی موٹر سائیکل کا ریٹ ایک ہزار سے پندرہ سو روپے لگ گیا شہریوں کا کوٹ لکھپت پولیس کے خلاف شدید احتجاج سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی لاہور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایس ایچ او کوٹ لکھپت کی سربراہی میں پولیس اہلکاروں نے عیدی مہم بڑے زور شور سے کی درجنوں سے زائد موٹر سائیکلیں تھانے میں بند کر دیں ایک تھانے دار اعجاز اوربلال نامی کانسٹیبل کو موٹر سائیکلیں ڈیل کرنے کی یوٹی لگا دی جس نے فی موٹر سائیکل ایک ہزار سے پندرہ سو روپیہ رشوت لیکر موٹر سائیکل چھوڑ رہے ہیں۔ ساندہ کے رہائشی موٹر سائیکل سوار نوجوان کامران کی بھی موٹر سائیکل اہلکاروں نے تھانے میں بند کر دی جس کی 13 سو روپے میں جان چھوٹی۔ تھانیدار اعجاز نے کہا کہ میں نے رشوت وصول نہیں کی۔ انہوں نے بلال نامی کانسٹیبل سے ڈیل کی ہے۔