چاغی (آئی این پی) ایرانی حکام نے ایک ماہ کی بندش کے بعد پاک ایرانی تجارتی گیٹ کھول دیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق ایک ماہ قبل ایرانی حکام نے زیرو پوائنٹ گیٹ کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے مقامی سطح پر دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی تھیں تاہم گزشتہ روز ایرانی حکام نے گیٹ کو دوبارہ کھول دیا جس کے بعد تجارت سے وابستہ افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ایک ماہ کے عرصہ کے بعد مقامی سطح پر تجارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوگئیں اور آمدورفت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔