ملکی دفاع کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے‘ ارون جیٹلی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ بھارت ملک کے دفاع کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت بہت جلد ہتھیار درآمد کرنے والے ملک کی جگہ ہتھیار برآمد کرنا شروع کر دے گا۔ بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ بھارتی فوج کو ہر طرح کے اسلحہ سے لیس کیا جائے گا۔ اس سے قبل ہندوستان ائروناٹکس لمیٹڈ کی ایک تقریب میں بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کو اپنے تمام وسائل ملک کے دفاع اور مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے وقف کرنا چاہئیں۔

ای پیپر دی نیشن