قصور، جنڈیالہ شیر خان، فیروزوالہ (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں شادی شدہ سمیت دو خواتین اور ایک لڑکے کو اوباشوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ قصور کے علاقہ نواحی گائوں گہلن ہٹھاڑ میں ملزم اجمل مقامی رہائشی عارف کے گھر مہمان بن کر آیا اور نشہ آور دودھ پلا کر اہل خانہ کو بے ہوش کردیا اور اجمل کی 17 سالہ بیٹی ماریہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جنڈیالہ شیر خان کی آبادی شیش محل میں ملزمان طارق، بابر وغیرہ نے محنت کش ابوبکر کی بیوی (ب) کو اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر لے جاکر زیادتی کا شکار کیا۔ علاوہ ازیں فیروزوالہ میں لاہور روڈ کی آبادی نواں کوٹ میں اوباش شرجیل نے نوعمر لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
قصور، جنڈیالہ شیر خان، فیروزوالہ: اوباوشوں کی شادی شدہ سمیت دو خواتین اور لڑکے سے زیادتی
Aug 28, 2017