لاہور ہائیکورٹ موبائل ایپلیکیشن میں لائرز پورٹل کا افتتاح‘ وکلا کاز لسٹ دیکھ سکیں گے

Aug 28, 2017

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے وکلاء کی سہولت کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ موبائل ایپلیکیشن میں وکلاء کیلئے لائرز پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ لائرز پورٹل میں وکلاء اپنا موبائل نمبر یا شناختی کارڈ نمبر داخل کر کے اپنے مقدمات سے متعلق کاز لسٹ دیکھ سکیں گے۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا جن وکلاء کے شناختی کارڈ یا موبائل نمبر کا اندارج لاہور ہائیکورٹ میں نہیں وہ جلد اندراج کرا کر اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

مزیدخبریں