واشنگٹن (آن لائن+ نیٹ نیوز) امریکی سینٹ کے 4 ارکان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اوباما دورحکومت میں ایران کو مسافر طیاروں کی فروخت کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے کو منسوخ کر دے۔ ارکان نے الزام میں لگایا ایران سول مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے جہازوں اور مسافر بردار طیاروں کو بھی جنگی مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق امریکی کانگریس کے ارکان کے مطابق ایران مسافر طیاروں کے ذریعے اپنے جنگجوئوں اور اسلحہ شام میں بشارالاسدانتظامیہ کی مدد کے لیے بھیج رہا ہے۔ انکوائری کی جائے۔ کانگریس کے 4 ارکان پیٹر روسکام، انڈی پار، لیسل ڈن اور ڈورچر نے تصاویر اور دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ امریکی وزارت خزانہ کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سول مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے جہازوں کو فوجی اغراض کے لیے استعمال کرنا نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے بھی خلاف ہے۔