جموں/ نئی دہلی (آئی این پی) لائن آف کنٹرول کے آر پار پونچھ راولاکوٹ بس سروس (آج) پیرسے دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ دونوں اطراف سے ضلع پونچھ میں سینئر سویلین افسران کے درمیان طے ملاقات کے بعد بس سروس دوبارہ بحال ہونے کا امکان ہے۔ پونچھ راولاکوٹ بس سروس 10جولائی سے معطل ہے۔ اس سے قبل چاکن دا باغ میں میں پاکستان اور بھارت کے سینئر آرمی کمانڈروں کے درمیان فلیگ میٹنگ میں لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف مواصلاتی چینلز کھلے رکھنے پر اتفاق کے بعد 10جولائی سے معطل بس سروس کی 24 اگست کو بحالی کے امکانات روشن ہو گئے تھے۔