افغانستان :طالبان کا قافلے خودکش فوجیوں سمیت 15 ہلاک19 زخمی

کابل (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی ) افغانستان میں فوجی کانوائے پر خودکش حملہ، آپریشن میں 2 اہم رہنمائوں، ضلعی پولیس چیف، دہشت گردوں سمیت 44 افراد مارے گئے جبکہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے اور جھڑپوں میں داعش کے 4ازبک جنگجو مارے گئے۔ ادھر مغربی صوبہ فرح میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 2افغان پولیس اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوگیا،دوسری جانب کابل میں ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہو گئی۔اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ہلمند کے دو اضلاع میں طالبان کو فضائی کاروائیوں میں نشانہ بنایا گیا۔ لشکر گاہ سٹی کے علاقے بولان میں پہلی فضائی کاروائی میں 6عسکریت پسند ہلاک اور 7زخمی ہوگئے جبکہ ضلع نوا میں کی گئی جس میں 7جنگجو مارے گئے جبکہ انکا اسلحہ ،گولہ بارود اور گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔دریں اثناء حکام کا کہنا تھاکہ ہلمند قندھار ہاوئی پر پولیس فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 8طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔کنڑ میں فضائی کاروائی کے دوران دہشتگردوں کے دو اہم رہنما ہلاک ہوگئے۔شناخت ابراہیم اور ملا خیر اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔افغان آزاد ہیومن رائٹس کمیشن نے امام بارگاہ دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق ہلمند میں طالبان کے خودکش حملہ آور نے افغان فوجی گاڑی کے آگے بارودی کار اڑا دی۔ اہلکاروں سمیت 15 ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ گورنر کے ترجمان نے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا۔ صوبہ تمروز میں طالبان نے ضلعی پولیس چیف دل آرام اور 2 اہلکار مار ڈالے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...