اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار چینی ہم منصب کی دعوت پر دو روزہ دورے پر 7اور8 ستمبر کو ارومچی میں دوسرے کیرک تھنک ٹینک اجلاس میں شرکت کےلئے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار چینی ہم منصب کی دعوت پر دو روزہ دورے پر 7اور8 ستمبر کوچین جائیں گے ،وہ ارومچی میں دوسرےکیرک تھنک ٹینک اجلاس میں شرکت کریں گے اور سینٹرل ایشیا ریجنل کوآپریشن انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے ۔چینی ہم منصب نے کیرک کے حوالے سے بھر پور حمایت پر اسحاق ڈار کو سراہا ۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر دعوت دینے پر چینی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔