لاہور( خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما پاکستان کے 10 ستمبر کوطلب کردہ اجلاس مجلس شوریٰ کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ اجلاس میںنئے مرکزی صدر، سینیر نائب صدر اور مرکزی سیکرٹری جنرل کے عہدوں کے لئے ملک بھر سے ارکان حصہ لیںگے۔ اجلاس الیکشن کمیٹی کے چیرمین پیر عبدالخالق بر چونڈی شریف کی طرف سے طلب کیا گیا۔یہ بات جے یو پی کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو میں کی۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد اہل سنت ہی نظام مصطفی کی نوید ہوگا۔
جمعیت علماءپاکستان کا اجلاس 10 ستمبر کو طلب اتحاد اہل سنت ہی نظام مصطفی کی نوید ہوگا: پیر اعجاز
Aug 28, 2017