وابستگان سندر شریف اور تحریک فیضان اولیاءکے زیراہتمام ”امریکہ مردہ باد ریلی“

لاہور (پ ر) وابستگان سندرشریف اور تحریک فیضان اولیاءکے زیراہتمام سندر شریف سے لاہور پریس کلب تک ”امریکہ مردہ باد ریلی“ نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت سجادہ نشین سندر شریف پیر سید محمد حبیب عرفانی چشتی نے کی۔ ریلی میں عظمت سید محمد‘ پیر سائیس فریدالدین فخری‘ پیر خواجہ سید اسرارالحق نظامی‘ پیر توصیف النبی‘ پیر احمد ثقلین حیدر‘ پیر سید محمد عثمان نوری‘ پیر سائیں محمد طفیل‘ پیر محمد امین ساجد‘ پیر سید علی حیدر قصوری اور دیگر مشائخ شریک تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید محمد حبیب عرفانی نے کہا کہ امریکی ڈکٹیشن کسی صورت قبول نہیں۔

ای پیپر دی نیشن