راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب بھر کے سرکاری مےڈےکل کالجوں مےں داخلہ کےلئے انٹری ٹےسٹ کے بعد طلبہ طالبات کی جانب سے قبل از وقت ےونےورسٹی آف ہےلتھ سائنسز کا پرچہ آﺅٹ ہونے کے الزام پر اےک طرف ےونےورسٹی کے خلاف احتجاج جاری ہے لےکن دوسری جانب بڑی تعداد مےں انٹری ٹےسٹدےنے والے طلبہ و طالبات ےونےورسٹی کے حق مےں مظاہرہ کرکے مطالبہ کر رہے ہےں کہ انٹری ٹےسٹ کا فوری نتےجہ جاری کےا جائے تاکہ پتہ چل سکے احتجاج کرنے والے کس اکےڈےمی کے سٹوڈنٹ ہےں ےونےورسٹی آف ہےلتھ سائنسز کی انتظامےہ کا کہنا ہے کہ انٹری ٹےسٹ شفاف طور پر ہوئے جبکہ اندر خانے ےہ بھی بتاےا جا رہا ہے کہ قائممقام وی سی ڈاکٹر جنےد کی مستقل تقرری کی مخالف لابی ےہ سارا کام کر رہی ہے اسی کے کسی کارندے نے موبائل سے پےپر کی تصوےر بنا کر سوشل مےڈےا پر چڑھا دی ہوگی جبکہ پےپر لےک ہونے کا وقوعہ کسی امےدوار کو فائدہ دےنے کا قطعی سبب نہےں بن سکتا جبکہ پےپر لےک ہونے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ و طالبات ان کے والدےن مسلسل مری روڈ جبکہ انٹری ٹےسٹ کا پرچہ شفاف طرےقے سے انجام پانے کی بات کرنے والے طلبہ و طالبات پرےس کلب کے سامنے بےنر اور کتبے اٹھائے مطالبہ دہرا رہے کہ ےونےورسٹی آف ہےلتھ سائنسز مزےد تاخےر کرنے کی بجائے فوری نتےجے کا اعلان کردے تاکہ ہم ذہےن طلبہ و طالبات کی حق تلفی نہ ہوسکے ۔