راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی کینٹ کے معروف مصریال روڈ پر قصابوں کی دکانوں پر بھی قربانی کیلئے جانور دستیاب ہیں جبکہ قصابوں نے قربانی کرنے کیلئے ایڈوانس بکنگ کے بینر آویزاں کردیئے ہیں۔ ایک قصاب نے بکرے کے ذبح کرنے اور شاپر میں گوشت ڈال کر دینے کیلئے 1500روپے ریٹ مقرر کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ بعد میں آنے والوں کی فارغ ہونے پر باری آئے گی۔