راولپنڈی (نیوزرپورٹر)جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام اصلاحی اورحب الوطنی سے سرشارسٹیج ڈرامہ ’ایک سے بڑھ کرایک‘ پیش کیا گیا جس کی تحریرجاویدعلی ساجن اورہدایات شگفتہ فخرکی تھیں۔معروف سماجی شخصیت لطیف اللہ یوسفزائی مہمانِ خصوصی جبک تھے جبکہ اس موقع پر ناہیدمنظور،ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمد بھی موجودتھے۔یہ فیملی سٹیج ڈرامہ سینئرآرٹسٹ مسعودخواجہ کی طرف سے منعقدہ آزادی میلہ کے سلسلے کی ایک کڑی تھا۔ڈرامہ کے فنکاروں میں حمیدبابر،شگفتہ فخر،یاسین ملک،ریاض صدیقی،جاویدعلی ساجن،شمع نیازی،فخرزمان،عافیہ،نیلم،انصرقریشی،علی شان،ارشدخان شام تھے۔کھیل چاروں صوبوں کی ثقافت ،بھائی چارہ اورہم آہنگی پرمشتمل تھا۔ڈرامہ کے اختتام پرخطاب کرتے ہوئے لطیف اللہ یوسفزائی کا کہنا تھا کہ ڈرامہ کے ذریعے سماجی مسائل اجاگرکرناکمال فن ہے۔انھوں نے کہا کہ راولپنڈی آرٹس کونسل عوم کومفت تفریح مہیا کرکے امن میں اپنا کرداراداکررہی ہے۔ ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ کونسل میں تواترسے پروگراموں کا انعقادہورہا ہے ۔