لاس ویگاس (سپورٹس ڈیسک )امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر جونیئر نے سال کے سب سے بڑے باکسنگ مقابلے میں مکسڈ مارشل آرٹس کے بے تاج بادشاہ کونر میک گریگر کو ٹیکنیکل ناک آو¿ٹ کردیا۔امریکی شہر لاس ویگاس میں فائٹ ہوئی ۔ میچ کے ابتدائی 6 راو¿نڈز تک مقابلہ برابری کے بنیاد پر ختم ہوا تاہم 7ویں راو¿نڈ کے بعد مے ویدر نے تجربے کو استعمال کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو چند پوائنٹس پیچھے دھکیلنے کی کامیاب کوشش کی۔کونرکم تجربہ ہونے کے وجہ سے میچ کے اختتامی لمحات میں تھکاوٹ کا شکار ہوئے جس کا مے ویدر نے فائدہ اٹھایا اور حریف کھلاڑی کو 10ویں راو¿نڈ میں ٹیکنیکل بنیادوں پر ناک آو¿ٹ کردیا۔یہ فلائیڈ مے ویدر کے کیریئر کی 50ویں فائٹ تھی جسے انہوں نے اپنے نام کیا ‘مے ویدر نے ہم وطن روکی مارکیانو کی مسلسل 49 باکسنگ فائٹس میں فتوحات کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ فلائیڈ مے ویدر نے کہا کہ میک گریگر امید سے زیادہ خطرناک حریف ثابت ہوئے لیکن میں نے اپنا گیم پلان بنایا ہوا تھا۔آخر میں انہوں نے اپنی ریٹائر منٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ باکسنگ کیریئر سے بہت خوش ہیں اورکسی سے کوئی شکایت نہیں۔ کونر میک گریگر نے فائٹ کو کیریئر کی بہترین فائٹ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران انہیں ایسا لگ رہا تھا کہ انہیں مقابلے میں برتری حاصل ہے۔ مے ویدر میچ کے دوران مجھ سے زیادہ منظم تھے اور مجھ سے زیادہ بہتر کھیل پیش کیا۔ انہیں نہیں لگتا کہ وہ دوبارہ کبھی باکسنگ کی فائٹ کر پائیں گے۔دس کروڑ امریکی ڈالر کی یہ سپر فائٹ دیکھنے کے لیے باکسنگ کے سپر سٹار مائیک ٹائسن، گلوکار اوزی اوزبرون، امریکی باسکٹ بال کے کھلاڑی لی برون جیمز سمیت کئی کھیلوں کے سپر سٹار اور ہالی ووڈ کے ستارے موجود تھے۔