امریکی نائب وزیر خارجہ کا دورہ ملتوی کرنا جرات مندانہ اقدام ہے، بھارت کے افغانستان میں عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں: عبدالباسط

Aug 28, 2017 | 17:02

ویب ڈیسک

اسلام آباد میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کشمنر عبدالباسط خان کا کہنا تھا کہ امریکی پالیسی غیر مربوط اور غیر حقیقی ہے، امریکہ افغانستان کے مفاہمتی عمل سے باہر نہیں ہو سکتا، اسے علاقائی ممالک کیساتھ ساتھ خود بھی مفاہمتی عمل میں شامل ہونا ہوگا۔ ڈاکٹر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے امریکی نائب وزیر خارجہ کا دورہ ملتوی کرنا جرات مندانہ اقدام ہے، امریکہ چاہتا ہے کہ بھارت مشرقی اور مغربی سرحدوں پر پاکستان کو مصروف رکھے، بھارت کے افغانستان میں عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، بھارت کبھی بھی پاکستان میں امن نہیں چاہے گا۔ انہوں نے کا کہ پاکستان کو بھارت افغانستان کے تعلقات پر اعتراض نہیں، اگر بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار نہیں تو صاف کہہ دینا چاہیے، پاکستان کو افغانستان میں مفاہمت کے حوالے سے کردار کے علاوہ بارڈر مینجمنٹ پر بھی توجہ دینی چاہیے، پاکستان کو صرف اپنے سلامتی کے اقدامات یقینی بنانا ہیں، ہمیں اپنی سلامتی کیلئے اقدامات اٹھانا ہونگے۔

مزیدخبریں