آرمی چیف کی تاجک صدرامام علی رحمانوف سے ملاقات , دہشتگردی کیخلاف جنگ پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے ،تاجک صدر

Aug 28, 2017 | 20:29

ویب ڈیسک

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاجکستان کے صدرامام علی رحمانوف سے ملاقات کی اور ایس سی او کی رکنیت کیلئے پاکستان کی حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کیا اس دوران علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاجکستان کے صدرامام علی رحمانوف سے ملاقات کی ایس سی او کی رکنیت کیلئے پاکستان کی حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کیا اس دوران علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی دوران ملاقات تاجک صدر کا پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوآرڈیشنین میکنزم کے اجلاس کے انعقاد پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کیا۔ تاجک صدر نے پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف جنگ اور امن کیلئے کوششوں کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ اور علاقائی امن کیلئے پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق، خطے اور افغانستان میں امن و استحکام کیلئے دونوں رہنما ؤں کے خیالات میں ہم آہنگی تھی۔ دونوں رہنما ؤں نے علاقائی تعاون اور افغان حکومت کی قیادت میں افغانستان میں موجود تمام گروہوں کے مذاکرات کی حمایت کی۔ دونوں رہنما ؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان سکیورٹی اور دفاع کیلئے تعاون کا عہد بھی کیا

مزیدخبریں