انٹر کے طالب علم نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملنے والی انعامی رقم دیامربھاشا مہمندڈیم فنڈ میں جمع کرادی

Aug 28, 2018

کراچی(نیوزرپورٹر) انٹر کے امتحانات میں کامیاب طالب علم نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے ملنے والی انعامی رقم سپریم کورٹ دیامربھاشا مہمندڈیم فنڈ میں جمع کرادی۔ تفصیلات کے مطابق انٹر سال 2017ء کے امتحانات میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والے آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالب علم عثمان جاوید ولد جاوید اختر نے قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی آکر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے دی گئی انعامی رقم 25 ہزار روپے کا چیک سپریم کورٹ دیامربھاشا مہمند ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کی درخواست کی جسے چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے سراہتے ہوئے اس سلسلے میں فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ اس موقع پر پروفیسر انعام احمد کا کہنا تھا کہ میں عثمان جاوید کے قومی خدمت کے جذبے پر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں، ایسے ہونہار طالب علم ملک کے روشن مستقبل کی دلیل ہیں۔

مزیدخبریں