کراچی (اسٹاف رپورٹر) واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے گلشن اقبال میں لیاری ندی پر سپر مارکیٹ کی پارکنگ بنانے پر برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ‘ ایڈیشنل آئی جی کراچی‘ سپر مارکیٹ اور ٹریفک پولیس حکام کو نوٹس جاری کر دئیے۔ کمیشن نے سپر مارکیٹ کے مالک کو 29 اگست کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر قائم واٹر کمیشن کا اجلاس جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں ہوا۔ کمیشن کے سربراہ گلشن اقبال میں لیاری ندی پر سپر اسٹور کی پارکنگ بنانے پر برہم ہو گئے۔ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے ریماکس دئیے ندی اور نالوں پر پارکنگ غیر قانونی ہے‘ کس کی اجازت سے پارکنگ کی اجازت دی گئی؟ کمیشن نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ‘ ایڈیشنل آئی جی کراچی‘ امتیاز سپر مارکیٹ اور ٹریفک پولیس حکام کو نوٹس جاری کر دئیے۔
برہمی
واٹرکمیشن کا لیاری ندی پر سپر مارکیٹ کی پارکنگ بنانے پر برہمی کا اظہار
Aug 28, 2018