اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے نئے حربے استعمال کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر دی گئی ہیں۔ جن سے کشمیری نوجوان اور خواتین ٹانگوں سے محروم اور شہید ہورہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر سے آنے والی اطلاعات کے مطابق کپواڑہ بڈگام اور کئی دوسرے اضلاع میں بھارتی فوج بارودی سرنگین بچھا رہی ہے جن کے پھٹنے سے سینکڑوں کشمیری نوجوان جن میں خواتین اور طلبہ شامل ہیں زخمی ہو رہے ہیں۔ حریت کانفرنس اور کشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارتی فوج کے اس وحشیانہ اور انسانی دشمن حرکت کا نوٹس لینے اور اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
نیا حربہ‘ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر دیں
Aug 28, 2018