گوجرانوالہ : جناح سٹیڈیم میں 4 ملکی فیٹ بال ٹورنامنٹ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جناح سٹیڈیم میں پہلی بار پاکستان فیٹ بال کا چار ملکی ٹورنامنٹ ہوا جسے دیکھنے کیلئے شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈائریکٹرمیڈیا اینڈ مارکیٹنگ پاکستان فیٹ بال محمد یونس مغل کا کہنا تھا کہ دو میچ گوجرانوالہ جناح سٹیڈیم میں منعقد کروا کر اب کراچی کا رخ کرینگے ۔آئندہ بھی گوجرانوالہ میں ورلڈ کپ کا انعقاد کروائینگے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اسد اﷲ فیض اور ایڈیشنل کمشنر کوارڈ نعمان حفیظ ‘محمد شعیب ریاض راٹھور ‘چیئرمین ڈویژنل سپورٹس کمیٹی گوجرانوالہ اور ندیم بٹ و دیگر معززین شہر موجود تھے۔ نائجیریا ‘صومالیہ ‘لبنان ‘پاکستان کی ٹیموں کے مابین زبردست فیٹ بال ٹورنامنٹ مقابلے ہوئے ۔ اس میچ میں نائجیریا کی ٹیم فاتح قرار پائی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...