پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کی ارشد ندیم کو مبارکباد

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل اکرم ساہی اور سیکرٹری ظفر نے ایشین گیمز میں پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کو برانز میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے پاکستان کی اتھلیٹکس میں بہت بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک لمبے عرصے سے نوجوان کھلاڑی پوری کوشش میں تھا کہ بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کا نام روشن کرے۔ چند ماہ قبل آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی گیمز میں بھی ارشد ندیم نے میڈل جیت لینا تھا تاہم انجری مسائل کے باعث ممکن نہیں ہو سکا تھا۔ ارشد ندیم نے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے جس پر وہ اور اسکا کوچنگ سٹاف مبارکباد کا مستحق ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...