وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کی نرگس اور ارشد ندیم کو پاکستان کیلئے کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد

Aug 28, 2018

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے ایشین گیمز میں کراٹے کی کھلاڑی نرگس کو پاکستان کیلئے کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں کھیل کے میدان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، انہوں نے کہا کہ نرگس نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پاکستان کی شہرت میں اضافہ کیا۔ انہوں نے نرگس کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح ملک کی عزت و وقار میں اضافہ کا باعث بنتی رہیں گی۔ علا وہ ازیںڈاکٹر فہمیدہ مرزا، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے ارشد ندیم جیولن تھرو کے کھلاڑی کو اٹھارویں ایشین گیمز میں براؤنز میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

مزیدخبریں