قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا فزیکل فٹنس کیمپ ایبٹ آباد میں شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشیا کپ کی تیاری کے لیے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ فزیکل فٹنس اینڈ ٹریننگ سکول ایبٹ آباد میں شروع ہو گیا۔ ویسٹ انڈیز میں جاری کریبین لیگ میں مصروف شعیب ملک اور عماد وسیم آج کیمپ میں رپورٹ کرینگے۔ پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی مشاورت سے فزیکل فٹنس کیمپ کے لیے 26 کھلاڑیوں کو طلب کر رکھا ہے۔ تربیتی کیمپ کے لیے بلائے جانے والے کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، سرفراز احمد، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی، عثمان شنواری، محمد نواز، عماد وسیم، حارث سہیل، محمد حفیظ، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، جنید خان، صاحبزادہ فرحان، شان مسعود، عثمان صلاح الدین، اسد شفیق، بلال آصف، محمد اصغر، راحت علی اور میر حمزہ شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...