مختلف شعبوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کو پنجاب حکومت سرمایہ فراہم کرے: ملک عثمان

لاہور(کامرس رپورٹر) صوبہ پنجاب میں موجود مختلف شعبوں میں بننے والی کمپنیوں میں متعلقہ شعبوں کے ماہرین کی شرکت اور انکی سربراہی سے نہ صرف ان کمپنیوں کو فعال بنایا جاسکتا ہے بلکہ اس سے وسیع پیمانہ پر فائدے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔یہ بات صوبہ پنجاب کی سب سے بڑی سندرانڈسٹریل اسٹیٹ کے صدر ملک عثمان نے ایک بریفنگ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ان کمپنیوں کو پائیدار بنیاد فراہم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پنجاب حکومت ابتدائی طور پر انہیں سرمایہ فراہم کرے لیکن یہ کمپنیاںایک مخصوص عرصہ میں اپنے پائوں پر کھڑی ہوں اور کمپنیوں کو چلانے کیلئے مستقل بنیادوں پر اپنے اخراجات پور ا کرنے کیلئے صارفین سے سروس چارجز وصول کریں اس ماڈل کا سب سے بڑا آئیڈیل منصوبہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ اور پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی ہے جو پائیداربنیادوں پر کھڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...