الیکشن 2018 ءمیں آر ٹی ایس فیل نہیں ہوا بند کیا گیا تھا : چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ

Aug 28, 2018

اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر عبد الرحمن ملک نے انکشاف کیا ہے کہ الیکشن 2018ءمیں آر ٹی ایس نظام فیل نہیں ہوا بند کیا گیا تھا اور یہ دیکھنا ہوگا کہ کسی نے یہ نظام پتہ کیا ہے پیر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر عبد الرحمن ملک نے سینٹ میں کمیٹی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کمیٹی کی وجہ سے پارٹی رہنماﺅں کی الیکشن میں حفاظت یقینی بنائی گئی آر ٹی ایس کی ناکامی کی باتیں ہوئیں کمیٹی نے یہ مسئلہ دیکھا تو یہ بات سامنے آئی کہ آر ٹی ایس نظام فیل نہیں ہوا فارم پینتالیس کم تھے جس کی وجہ سے امیدواروں کو نہیں دیئے گئے بیلٹ پیپرز کی ٹوکریوں سے ملنے کی تفتیش کررہے ہیں۔کچھ رپورٹس میرے پاس آئی ہیں اگلی میٹنگ جلد بلائی جائے سینٹ سیکرٹریٹ کہہ رہا ہے کہ دس ستمبر تک کو ئی کمرہ خالی نہیں ہے مجھے جو رپورٹس دی گئی ہیں ان کے مطابق آر ٹی ایس سسٹم کو بند کیا گیا تھا اور یہ دیکھنا ہوگا کہ یہ نظام کس نے بند کیا ہے۔
قائمہ کمیٹی داخلہ

مزیدخبریں