کابل (نوائے وقت رپورٹ) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ افغان صدارتی دفتر کے مطابق روس افغان امن پر کثیرالملکی امن مذاکرات کا انعقاد نہیں کرے گا۔ روس امن مذاکرات منسوخ کرنے پر راضی ہو گیا ہے۔ روس میں افغان امن پر کثیر الملکی اجلاس 4 ستمبر کو ہونا تھا۔ اجلاس میں طالبان نے شرکت پر رضامندی ظاہر کی تھی۔مقصد مسئلے کا حل ڈھونڈنا تھا۔