کراچی (لیڈی رپورٹر) فیصل ایدھی نے تحریک انصاف کی جانب سے بطور سزا دی گئی رقم لینے سے انکار کردیا۔ فیصل ایدھی نے کہا وہ کسی بھی طرح کی رقم اتھارٹی لیٹر اور مصرف کے بغیر نہیں لیں گے۔ ایدھی سینٹر میں رقم عطیہ کرنے کا ایک طریقہ کار موجود ہے جس کے مطابق رقم منتقل کی جاتی ہے۔ فیصل ایدھی نے یہ بھی کہا کہ ایدھی فاﺅنڈیشن اپنی پالیسی کے مطابق کسی بھی سیاسی منظرنامے کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔ کیونکہ بعد میں ایسی رقوم کے حوالے سے سوالات و جوابات کیے جائیں گے۔ واضح رہے رہے کہ پی ٹی آئی کی ڈسپلنری کمیٹی نے شہری پر تشدد کرنے کے معاملے پر رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ وہ یہ رقم ایدھی ہوم میں خرچ کریں گے۔
فیصل ایدھی