7 ارکان کے دستخط ریکارڈ کے مطابق نہیں، حمزہ شہباز کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن روک دیا گیا

Aug 28, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اپوزےشن لےڈر پنجاب اسمبلی کےلئے مسلم لیگ (ن) کی جمع کرائی جانےوالی رےکوزےشن پر7ارکان کے دستخط اسمبلی ریکارڈ میں موجود دستخطوں سے مطابقت نہ رکھنے کی بنا پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزےشن لےڈر کی نامزدگی کا نوٹیفکےشن روک دےا‘ سیکرٹریٹ کی جانب سے مذکورہ ارکان اسمبلی کو دستخطوں کی تصدیق کےلئے اسمبلی طلب کر لیا گیا۔ معلوم ہوا ہے حمزہ شہباز کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ ارکان نے تصدیق کردی تو حمزہ شہباز کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ایسا نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کو نئی ریکوزیشن جمع کرانا ہو گی۔
ارکان/ دستخط

مزیدخبریں