چونیاں (نمائندہ خصوصی) ظہیرآباد کالونی میں لیسکو کی 66 ہزاز کے وی تار گھروں آگری۔ جس سے شہریوں کے الیکٹرک بورڈ، پنکھے، فریزر اور دیگر قیمتی اشیاء جل گئیں۔ ہیوی وولٹیج تار کے باعث لوگوں کے گھروں کے لینٹر کی چھتیں بھی پھٹ گئیں۔ مزید نقصان کا اندیشہ بھی ہے۔ 9/10 گھنٹے شہر کے متعدد فیڈرز بند رہے۔ لیسکوحکام کو متعدد مرتبہ اطلاع کے باوجود ملازمین موقع پر نہ پہنچے۔ اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا۔ متاثرین میں رانا ارسلان، ارشد علی اور آصف و دیگر کے گھر شامل ہیں۔