انسداد ڈینگی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے: چودھری محمد اسماعیل

لاہور (پ ر) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے چیئر مین پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے کہا ہے کہ انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے حکومت پنجاب کی ہدایت پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تا کہ ملازمین اور دیگر افراد ڈینگی سے محفوظ رہیں۔یہ بات انہوں نے آج یہاں اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر ریحانہ الیاس ،کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین نے کہا کہ اس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے اس کے علاوہ بورڈ کے احاطے میں فالتو پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور کاٹھ کباڑ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے، ڈینگی کے حملے سے محفوظ رہنے کے لیئے عمارت میں سپرے کیا جائے اور ڈینگی سے بچائو کی اختیاطی تدابیر پر مبنی پمفلٹ اور آگاہی مواد مختلف جگہوں پر ڈسپلے کیا جائے تاکہ ملازمین اور دیگر لوگ ڈینگی کے حملے سے محفوظ رہیں۔ اسے کسی طور بھی نظر انداز کرنا بڑی غلطی ثابت ہو سکتا ہے ۔ لہٰذا اس کا تدارک ضروری ہے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ لاہور بورڈ آنے والے افراد خصوصاً طالب علموں کی رہنمائی کے لیے تعینات عملہ اپنے فرائض منصبی مستعدی سے سر انجام دے تا کہ طالب علموں کو تعلیمی معاملات میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...