لاہور(خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ کیا یہ تبدیلی ہے کہ وزیراعظم عمران خان بنی گالہ سے وزیراعظم ہائوس تک کا سفر ہیلی کاپٹر پر کررہے ہیں اور کیا یہ ان کی طرف سے کفائت شعاری ہے کہ کچھ منٹوں کا سفر بھی اب وہ ہیلی کاپٹروں پر کررہے ہیں اس کے اخراجات سرکاری خزانے سے ادا کئے جارہے ہیں یا پھر وہ اپنی ذاتی جیب سے کررہے ہیں قوم ان سے جواب جاننا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ پی ٹی آئی والے چکنی چپڑی باتوں میں الجھا کر وہی کام کررہے ہیں جو (ن) لیگ اپنی حکومت میں کیا کرتی تھی پہلے شہباز شریف ہیلی کاپٹر پر گھومتے تھے اور اب موجودہ وزیراعلی پنجاب ہیلی کاپٹر پر گھوم رہے ہیں ۔
عمران وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالا ہیلی کاپٹر پر سفر کرکے کیا تبدیلی لارہے ہیں: میاں ایوب
Aug 28, 2018