رائے ونڈ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء چودھری شبیر احمد گجر نے کہا کہ عمران خان پورے ملک میں تبدیلی لاکر دکھائیں گے۔ پیسہ عیاشیوں پر خرچ نہیں ہوگا،نئی وفاقی کابینہ ہر صورت عوام کے معیار پر پورا اترے گی،میرٹ اور گڈ گورننس کو یقینی بنائیں گے،نیا پاکستان ہر صورت بنے گا،کفایت شعاری سادگی کو فروغ دیں گے،پولیس کو مضبوط اور سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کرنے سے حقیقی تبدیلی آئے گی،تمام فیصلے قوم کے وسیع تر مفاد میں ہوں گے۔پی ٹی آئی کی حکومت ملک کی تقدیر بدلنے کی خواہاں ہے،تمام تر وسائل عوام پر خرچ کریں گے،شہباز شریف نے عوام کے 10سال شعبدہ بازی میں ضائع کردئیے،بدعنوان پولیس افسروں کو برخاست کیا جائے گا۔پنجاب کے تھانے جرائم کا اکھاڑہ بن چکے ہیں،پولیس کا قبلہ درست کیا جائے گا،عمران خان تاریخ کے بہترین وزیراعظم ثابت ہوں گے،عوام پاکستان کے قیام سے اب تک جس تبدیلی کا انتظار کر رہے تھے وہ وقت آگیا ہے۔