کراچی (این این آئی)کراچی تاجرالائنس کے چیئرمین و بانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والانے کہاہے کہ سندھ کی 75فیصد آبادی غذائی قلت کا شکا رہے۔تھرپار کر میں کئی سالوں سے موت کا رقص جاری ہے معصوم بچے ہسپتالوں میں ادویات اور بنیادی سہولیات نہ ہونے کے باعث زندگی اور موت کی جنگ لڑرہے ہیں ،انہوںنے سندھ کی تباہی کا ذمہ دار پیپلزپارٹی کو ٹھراتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے ہوتے ہوئے سندھ میں کبھی ترقی کا عمل شروع نہیں ہونے والا ، سندھ میں آئے روز نت نئے وبائی امراض پھوٹ ر ہے ہیں جس کی روک تھام کرنے کی بجائے حکمران بیان بازیوں تک محدود ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوںنے کریم آفس میں کراچی تاجر الائنس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
سند ھ کی 75فیصد آبادی غذائی قلت کا شکا رہے،ایاز میمن موتی والا
Aug 28, 2018