لاہور (پ ر) صدر نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن پاکستان محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کے شہداء کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کریں گے انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاک فوج کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں ان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جائے تاکہ وہ ملک کے دفاع کیلئے مضبوط اعصاب کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ یہ ملک ہمارا ہے ہم سب نے اس کی حفاظت کرنی ہے جس کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے پوری قوم تیار ہے۔
6 ستمبر کے شہداء کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرینگے: خالد وسیم
Aug 28, 2018