لاہور (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری پنجا ب اسمبلی محمد خاں بھٹی نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں اسمبلی کے مختلف شعبہ جات کے انچارجز سے ملاقات کی اس موقع پر ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک ، سپیشل سیکرٹری عارف شاہین اور علی عمران رضوی بھی موجود تھے۔ سینئر اسٹیٹ آفیسر عاصم نواز چیمہ ، شعبہ آئی ٹی کے ایڈمنسٹریٹر طارق محمود، شعبہ رپورٹنگ کے انچارج عمر دراز، سینئرریسرچ آفیسر محبت شجاع رانا اور دیگر افسران نے اپنے اپنے شعبہ سے متعلق سیکرٹری اسمبلی کو بریفنگ دی۔ افسران نے سرکاری امور کی انجام دہی میںدر پیش مشکلات بھی بیان کیں جن کے حل کے لیے محمد خاں بھٹی نے فوری طور پر ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن کو ہدایات دیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد خاں بھٹی نے کہا کہ محنت ، دیانتداری اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریںاور ادارے کے وقار کو ہمیشہ ملحوظ رکھیں۔