اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے نئے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دئیے۔ مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر دی گئی ہیں۔ جن سے کشمیری نوجوان اور خواتین ٹانگوں سے محروم اور شہید ہورہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر سے آنے والی اطلاعات کے مطابق کپواڑہ بڈگام اور کئی دوسرے اضلاع میں بھارتی فوج بارودی سرنگیں بچھا رہی ہے جن کے پھٹنے سے سینکڑوں کشمیری نوجوان جن میں خواتین اور طلبہ شامل ہیں زخمی ہو رہے ہیں۔ حریت کانفرنس اور کشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارتی فوج کے اس وحشیانہ اور انسانی دشمن حرکت کا نوٹس لینے اور اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
گھنائونا ہتھکنڈا‘ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کردیں
Aug 28, 2018